• news

پشاور: کنٹریکٹ پر بھرتی سپیشل پولیس اہلکاروں کو غیرحاضری پر برطرف کرنیکا فیصلہ، ایک ایس پی او فارغ

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور پولیس نے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے سپیشل پولیس اہلکاروں کو غیرحاضری پر فورس سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں تمام تھانوں سے غیرحاضر ایس پی اوز کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہے جبکہ اس ضمن میں گزشتہ روز حیات آباد میں امامیہ مسجد پر تعینات ایک ایس پی او کو غیرحاضری پر نوکری سے نکالنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ پولیس افسران کو شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بعض تھانہ جات میں تعینات ایس پی اوز ڈیوٹی پرحاضر نہیں ہو رہے ہیں اور مسلسل غیرحاضری سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن