• news

برطانیہ میں مشتبہ شخص پر فائرنگ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو قانونی تحفظ دینے کی تیاری

لندن (رائٹرز) پیرس حملوں کے بعد برطانیہ میں اسلحہ لیکر چلنے والے پولیس اہلکاروں کو قانونی تحفظ دینے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے موجودہ قوانین پر نظرثانی کے احکامات کے بعد مشتبہ مجرموں کو فائرنگ کرکے مارنے والی برطانوی پولیس اہلکاروں کو زیادہ قانونی تفظ حاصل ہو جائے گا اور وہ برطانیہ میں پیرس طرز کے کسی حملے سے زیادہ بہتر طور پر نمٹ سکیں گے۔ دنیا بھر کی دیگر ممالک کے برعکس برطانوی پولیس اہلکار عام حالات میں مسلح نہیں ہوتے، لندن میں 31 ہزار میں سے 2 ہزار سے کچھ زائد پولیس افسران اسلحہ لیکر پھرتے ہیں۔ سینئر حکومتی عہدیداروں کے مطابق کیمرون نے موجودہ قوانین میں تبدیلی کی تیاری کر لی ہے۔ اندرون و بیرون ملک حالیہ دہشت گرد حملوں نے واضح کر دیا ہے کہ پولیس افسران کو ہنگامی حالات میں موت اور زندگی کے فیصلے کرنا ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن