پشاور: پولیس کا سرچ آپریشن ‘تین افغان باشندوں سمیت 71 مشتبہ افراد گرفتا ر
پشاور (آن لائن) پشاور کے متعدد علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن تین افغان باشندوں سمیت 71 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح سویرے پولیس نے پشاور کے متعدد علاقے قاضی کلے ، افغان کالونی ، اتحاد کالونی اور ینگ چوک میں سرچ آپریشن کر کے 3 افغان باشندوں سمیت 71 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا پولیس نے گرفتار افراد کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔