یمنی حکومت، حوثی باغیوں اور علی عبداللہ کے درمیان قیدیوں کے معاملہ پر مذاکرات ناکام
جنیوا (این این آئی،اے ایف پی) سوئٹرزلینڈ کے شہر بییل میں یمنی حکومت، حوثی باغیوں اور سابق صدرعلی عبداللہ صالح کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ متحارب گروپوں نے جنگ بندی کی نگرانی کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے سے اتفاق کیا جو اہم پیش رفت ہے۔جنیوا میں یمن کے بحران کا حل تلاش کرنے کیلئے مذاکرات ختم ہوگئے۔ دوسرا دور 14 جنوری کو ہوگا لیکن اس سے پہلے مستقل جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے نمائندے اسمعیل نے کہا گذشتہ پیر سے شروع سیز فائر کا احترام نہیں کیا گیا۔فریقین نے متاثرہ علاقوں اور شہریوں تک امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل پر اتفاق کیا، جنگ بندی میں مزید 7 روز توسیع کر دی گئی۔