• news

انڈونیشیا میں فوجی طیارہ دوران تربیت گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

جکارتہ (اے پی پی)انڈونیشیا میں تربیتی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ واقعہ جاواجزیرے میں ایک ائیر شو کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن