چین: لینڈ سلائیڈنگ 22 عمارتیں منہدم، 41 افراد لاپتہ
بیجنگ (اے ایف پی) چین کے جنوبی حصے میں واقع صنعتی پارک میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 22 عمارتیں منہدم، 41 افراد لاپتہ ہوگئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق 15 سو سے زائد ایمرجنسی ورکرز لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ورکز ابتک 7 افراد کو بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے ایک معمولی زخمی ہے۔