• news

این اے 154 لودھراں میں انتخابی مہم ختم‘ ضمنی الیکشن کل ہوگا

لودھراں (صباح نیوز) لودھراںمیں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ حلقہ این اے 154 میں ضمنی انتخاب کل بدھ کو ہوگا۔ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اور مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حلقہ این اے 154 میں ضمنی انتخاب کیلئے فریقین کی انتخابی مہم زوروں پر رہی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے بھی اپنے امیدوار صدیق بلوچ کی بھرپور مہم چلا ئی، حلقے میں انتخابی مہم کا وقت پیر کی رات 12 بجے ختم ہوگیا۔ الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ پولنگ سٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے۔
این اے 154

ای پیپر-دی نیشن