• news

پاکستان صرف طالبان نہیں بھارت اور افغانستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کیخلاف بھی کارروائی کرے : امریکہ کا پھر ڈومور کا مطالبہ

واشنگٹن (آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی مشیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان اور بھارت کیلئے خطرے کا باعث بننے والے بیرونی دہشت گردوں پر بھی توجہ مرکوز کرے ، صرف تحریک طالبان پاکستان پر ہی توجہ نہ دے، امریکہ دہشت گردی اور طالبان کیخلاف اقدامات اٹھانے کیلئے مزید زوردیتا رہے گا، شمالی وزیرستان میں طالبان کے ٹھکانے بڑی حد تک تباہ کیے جاچکے، تاہم پاکستان نے اندرونی دہشت گردی کے خطرات کے خلاف نہایت اہم اقدامات کیے ہیں۔ رچرڈ اولسن نے سینٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستانی طالبان اور افغان طالبان کے درمیان زیادہ خون خرابہ ہے۔ پاکستان نے تسلیم کرلیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کو شکست دینے کیلئے انہیں افغان طالبان سے بھی لڑنا ہوگا۔ تمام مذاکرات میں امریکہ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں طالبان کے ٹھکانے بڑی حد تک تباہ کیے جاچکے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جس کی ہمیں ایک طویل عرصے سے خواہش تھی۔ تاہم اولسن نے شکایت کی کہ پاکستان نے بیرونی دہشت گردوں کی بجائے اپنی زیادہ تر توجہ تحریک طالبان پر مرکوز رکھی، بیرونی دہشت گردوں پر بھی اسے توجہ دینی ہوگی جو پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان یا ہندوستان کے لئے خطرات پیدا کرنے کا باعث ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اولسن نے بتایا کہ (داعش) افغانستان کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں ننگر ہار میں بڑی تعداد میں موجود ہے لیکن بظاہر انھیں عراق اور شام میں موجود اپنے گروپ رہنماو¿ں سے ہدایات موصول نہیں ہو رہیں۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے پاس مشرق وسطیٰ سے افغانستان پاکستان تک مواد اور جنگجوو¿ں کے بہاو¿ کے لئے کوئی براہ راست واسطہ نہیں ہے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے رچرڈ اولسن نے تسلیم کیا کہ رواں برس افغانستان میں لڑائی میں اضافہ ہوا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ صرف اور صرف 2003ءمیں طالبان کے بانی کمانڈر ملا عمر کی ہلاکت کا انکشاف تھا۔ ان کے خیال میں مختلف طالبان کمانڈروں کے درمیان بہت شدید مقابلہ تھا جس سے افغانستان میں تشدد میں مزید اضافہ ہو۔
امریکہ/ ڈو مور

ای پیپر-دی نیشن