غداری کیس: جے آئی ٹی آج مشرف کا بیان ریکارڈ کریگی 3 نومبر کی ایمرجنسی پر 4 نومبر کو دستخط کئے: سابق سیکرٹری قانون
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) غداری کیس میں جے آئی ٹی آج پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کریگی۔ پرویز مشرف کا بیان ایف آئی اے کی ٹیم کراچی میں ریکارڈ کریگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق سیکرٹری قانون جسٹس (ر) میاں اجمل نے جے آئی ٹی کو بیان میں کہا کہ تین نومبر کی ایمرجنسی کے احکامات پر 4 نومبر کو دستخط کروائے گئے۔ رات 9 بجے اسلام آباد سے دفتر پہنچنے کا فون آیا۔ 4 نومبر کو پہنچا تو سیکرٹری نے سمری تیار کر رکھی تھی، میرے دستخط شدہ کاغذات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
غداری کیس بیان