وزارت پانی و بجلی میں 10 کھرب 53 ارب روپے کی بے ضابطگی آڈیٹر جنرل نے تحقیقات کی سفارش کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت پانی و بجلی میں دس کھرب 53 ارب روپے کی بے ضابطگیاں اور بدعنوانیاں سامنے آ گئیں۔ مختلف منصوبوں میں 231 ارب روپے غیر قانونی طور پر ادا کئے گئے اور 500 ارب روپے اضافی ادائیگیوں کی مد میں بہا دیئے گئے آڈیٹر جنرل نے بجلی کے محکموں میں کرپشن کی تحقیقات کی سفارش کر دی اور کہا کہ کھربوں کی ہیرا پھیری کی رپورٹ مالی سال 2014-15ءاور گزشتہ سالوں پر مبنی ہے۔ 492 ارب روپے اضافی ادائیگیوں کی مد میں بہا دیئے گئے 3 ارب 7 کروڑ 90 لاکھ روپے کی چوری کے کیسز سامنے آئے، 97 ارب 80 کروڑ روپے کی ہیپرا پھیری بھی سامنے آ گئی وزارت پانی وبجلی کے 29 ارب روپے کہاں گئے ریکارڈ میں موجود ہی نہیں 192 ارب روپے غفلت، خود ساختہ حادثوں کی نذر ہو گئے۔