بگرام ائربیس کے قریب خودکش حملہ‘ 6 امریکی فوجی ہلاک‘ 6 زخمی : طالبان کا ہلمند کے ضلع سنگین پر قبضہ
کابل (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) بگرام ائربیس کے قریب خودکش حملے میں 6 امریکی فوجی مارے جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ ادھر شدید لڑائی کے بعد طالبان نے ہلمند کے ضلع سنگین پر قبضہ کرلیا ہے۔ گورنر عبدالشکور قدسی کا کہنا ہے کہ افغان سکیورٹی اہلکار اور امریکی فوجی گشت پر موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار بمبار نے خود کو اڑا لیا۔ امریکی حکام کے مطابق گاڑی پر خود کش حملہ ہوا۔ ٹویٹر پیغام میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 امریکی فوجی مار ڈالے۔ نیٹو ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے بھی حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ادھر طالبان کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افغان رکن پارلےمنٹ نصراللہ صدیق بھاگ نکلنے مےں کامےاب ہوگئے۔ صوبہ پروان کے پولےس سربراہ نے حملے مےں تےن افغان پولےس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدےق کر دی۔ درےں اثناءجنوبی صوبہ ہلمند کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ طالبان نے ضلع سنگین کے پولیس ہیڈ کوارٹرز اور دوسرے سرکاری دفاتر پر انٹیلی جنس ایجنسی کی عمارت پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا اور سرکاری فورسز اس علاقے کو چھوڑنے پر مجبور ہوئیں۔ ہلمند کے دیگر علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔ خوراک کی قلت ہو گئی۔ پولیس کمانڈر محمد داﺅد نے بتایا کہ ہم طالبان جنگجووں میں گھر چکے ہیں اور انہیں فوری کمک کی ضرورت ہے۔ اگر مدد نہیں پہنچی تو وہ زیادہ دیر تک حملہ آوروں کو نہیں روک سکتے کیونکہ ان کے پاس گولہ بارود ختم ہو رہا ہے۔ بازار بند ہیں ہم دو دنوں سے محصور ہیں۔ ہمارے اردگرد ہلاک شدگان اور زخمی لوگ پڑے ہیں۔ ہم نے دو دنوں سے کچھ نہیں کھایا ہے اگر اگلے گھنٹے تک مدد نہیں پہنچتی ہے تو ہمارے فوجیوں کو زندہ پکڑ لیا جائے گا۔ این این آئی کے مطابق سکیورٹی حکام نے جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے پر خود کش حملے کی سازش ناکام بنانے اور ایک ناصر نامی بمبار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کابل میں صدارتی محل امریکی سفارتخانے نے قریب 3 راکٹ گرے۔ یہاں تمام سفارتخانے ہیں۔ نجی ٹی وی نے خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ ڈپلومیٹک ایریا میں کئی دھماکے سنے گئے۔ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ سپیشل فورسز کو بھی بلا لیا گیا۔ دوسری طرف امریکی سفارتخانے کے مطابق کابل میں ایک امریکی شہری کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔
افغانستان