طاہر القادری کی آج صبح وطن واپسی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج صبح 5بجے کینیڈا سے وطن پہنچیں گے یہاں پر ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، احمد نواز اور کارکنوں کی طرف سے پُرتپاک استقبال کیا جائے گا اور سربراہ عوامی تحریک مرکزی سیکرٹریٹ میں صبح 8بجے صحافیوں سے بات چیت کریں گے۔ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ میں جشن کا سماں رہا کارکن رات بھر استقبال کی تیاریاں کرتے رہے، شدید سردی اور دھند کے باعث دیگر اضلاع کی تنظیمات اور کارکنوں کو لاہور آنے سے روک دیا گیا ۔ کارکنوں کو صرف 23دسمبر کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ سربراہ عوامی تحریک شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے ورثا سے ملاقات کریں گے۔
طاہر القادری