• news

نیشنل جمناسٹک چیمپئن شپ 26فروری سے شروع ہوگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل چیمپئن شپ اور نیشنل انڈر18گرلز جمناسٹک چیمپئن شپ 26 تا28 فروری 2016 ءکو منعقد ہوگی۔ جمناسٹک فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منظور حسین جعفری کے مطابق تمام یونٹس آرمی ‘ واپڈا‘ پاکستان ریلوے‘ پاکستان پولیس‘ ہائرایجوکیشن کمیشن پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان اور کے پی کے کو اطلاع کر دی گئی ہے۔ نیشنل چیمپئن شپ سے ایک دن قبل نیشنل ججنگ ریفریشر کورس ہوگا جس میں ملک بھر سے 20 ججز حصہ لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن