نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی
ہیملٹن (این این آئی) نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلے جانےوالے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔میچ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اسے میچ جیتنے کےلئے مزید 47 رنز کی ضرورت تھی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 108 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔ شاندار کارکردگی پر کین ولیمسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں ایک عمدہ آغاز کے بعد صرف 133 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی اور اس نے نیوزی لینڈ کویہ ٹیسٹ میچ جیتنے کےلئے 189 رنز کا ہدف دیا تھا۔نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور محض 11 رنز پر اس کے دونو اوپنرز آو¿ٹ ہو چکے تھے تاہم پھر کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے اننگز کو سنبھالا دیا۔ راس ٹیلر 35 اور کپتان برینڈن مکلم 18 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے دوسری اننگز میں چار وکٹیں جبکہ پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے تیسری دن سری لنکا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر کرونارتنے اور کوشل مینڈس نے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 71 رنز بنائے۔ تاہم اس کے بعد سری لنکا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔ کرونا رتنے 27 اور مینڈس 46 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساو¿دی اور نیل ویگنر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ساو¿دی نے چار اور ویگنر نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ بریسویل نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا کے 292 رنز کے جواب میں 237 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 50 اور مچل سینٹنر 38 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں نوجوان بولر دشمانتھا چمیرا پانچ کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کر کے اپنی ٹیم کو 55 رنز کی برتری دلانے میں کامیاب رہے ¾سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان میتھیوز 77 اور سری وردنا 62 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے۔