نیشنل والی بال چیمپئن شپ لاہور میں شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) 21 ویں نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔ پہلے روز کھیلے جانے والے میچز میں پنجاب اور فاٹا کی ٹیموں نے میچز جیت لیے۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے سپورٹس کمپلیکس میں چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید خاور شاہ تھے۔ پہلا میچ پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پنجاب کی ٹیم نے 10 کے مقابلے میں 16 سکور سے کامیابی اپنے نام کی۔ پنجاب کی طرف سے علی رضا نے تین، نعمان اور بشارت نے دو دو جبکہ علی شاہ، صابر، نعمان، مرسلین، توقیر، حارث اور ایم شاہ نے ایک ایک سکور کیا۔ دوسرا میچ فاٹا اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں فاٹا نے یکطرفہ مقابلے میں 8-0 سے کامیابی سمیٹی۔ تیسرا میچ پنجاب اور خیبر پی کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پنجاب نے بھی یکطرفہ مقابلے میں خیبر پی کے ٹیم کو 12-0 سے مات دی۔ چیمپیئن شپ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے جس میں فاٹا کا مقابلہ پنجاب سے جبکہ دوسرے میچ میں آرمی ٹیم پہلے میچ کی فاتح ٹیم سے مد مقابل ہوگی۔