• news

ننکانہ: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ماں بیٹا جاں بحق

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے قریب شہیدی کوٹ میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور گنے سے لوڈ ٹرالی میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 35سالہ نگینہ اور اس کا 2 سالہ بیٹا سجاول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ای پیپر-دی نیشن