• news

نمل جیسے ماڈل تعلیمی منصوبے کا مذاق اڑا کر پرویز رشید نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا: نعیم الحق

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پرویز رشید کو نمل جیسے ماڈل تعلیمی منصوبے کا مذاق اڑانے پر شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے عمران خان کی ہلکے پھلکے انداز میں کی گئی گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ پرویز رشید نے نمل جیسے ماڈل تعلیمی منصوبے کا مذاق اڑا کر انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ عوام کے لئے ہسپتال اور تعلیمی ادارہ تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ ہم مسلم لیگ کے وزراء کی جانب سے تمام تر حملوں کے باوجود سماجی بہبود کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن