• news
  • image

صوابی :مکان پرمٹی کا تودہ گرنے سے ماں2 بیٹیوں سمیت جاںبحق افرادی زخمی

صوابی(آن لائن)صوابی کی گدون آمازئی انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع افغان مہاجر کیمپ گندف میں ایک افغان مہاجر محمد کے مکان پر مٹی کا تودہ گر نے سے ماں اپنی دو بیٹیوں سمیت جاں بحق جب کہ ایک بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے پولیس تھانہ گدون آمازئی انڈسٹریل سٹیٹ کی رپورٹ کے مطابق افغان مہاجر قاضی محمد کی شادی شدہ بیٹی 32سالہ مسماۃ زر مینہ زوجہ اقبالی مہاجر اپنے بچیوں سمیت گذشتہ شام افغانستان سے آئے ہوئے مہمانوں سے ملنے والدین کے گھر آئی تھیں اور وہاں رات گزارنے کے لئے مکان کے ایک کمرے میں بچیوں سمیت سو گئی کہ اس دوران پیر کی علیٰ الصبح تین بجے مکان کے قریب مٹی کا ایک بڑا تودہ آگرا جس سے مکان کی چھت بوجھ بر داشت نہ کر تے ہوئے گر گئی جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے ہوئے مسماۃ زرمینہ ، اس کی چھ سالہ بیٹی گل مینہ اور تین سالہ بیٹی حُسنہ مٹی تلے دب جانے سے موقع پر جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے جن میں دادا، دادی اور چچا شامل ہیں۔ افغان مہاجرکیمپ میں مقیم افغانستان کے باشندوں اور مقامی لوگوں نے مکان سے ملبہ ہٹا کر نعشوں اور زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر تحصیل ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا گیا۔ متوفیہ کو پیر کے روز بچیوں سمیت افغان مہاجر کیمپ گندف گدون سٹیٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن