باہمی تعاون سے ادارے مستحکم اور جمہوریت مضبوط ہوتی ہے: جسٹس منصور علی شاہ
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون سے جمہوریت مضبوط اور ادارے مستحکم ہوتے ہیں۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سٹیٹ بینک کے افسروں کی تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ریگولیٹرز کا کردار بہت اہم ہے۔ معاملات کو اچھے انداز میں چلانے کے لئے بینکنگ سے متعلقہ قوانین روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کسی بھی ادارے کے ملازمین اور افسران کی استعدادکار بڑھا کر ان کے اعتماد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے ملکی اداروں کے درمیان مربوط روابط اور نظام کا ہونا ضروری ہے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ عدالتیں انصاف کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنا رہی ہیں۔ ملک کے تمام اداروں کے دروازے عدلیہ کے لئے کھلے ہیں۔