پی اے سی پنجاب کو غیر فعال رکھنے، ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست، فریقین کے وکلاءبحث کیلئے طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کو غیر فعال رکھنے اور ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پیش نہ کرنے کے خلاف دائردرخوات پر فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔