• news

چار ماہ کے دوران چینی کی برآمدات میں 91 فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2015-16ء میں چار ماہ کے دوران چینی کی ملکی برآمدات میں 91فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 96.3 ملین ڈالر کی چینی برآمد کی گئی تھی جبکہ جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2015ء کے دوران چینی کی برآمدات کا حجم 9.1ملین ڈالر تک کم ہوگیا۔

چینی

ای پیپر-دی نیشن