تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے حکومتی پیکج کو حتمی شکل دے دی گئی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت اور تاجروں کے درمیان آج دوبارہ بات چیت ہوگی، حکومت نے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے پیکج کو حتمی شکل دے دی ہے اس سلسلے میں تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے گا مذاکرات میں اتفاق رائے کی صورت میں پیکج کا اعلان کر دیا جائے گا گوشوارے داخل کرنے اور ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی نئی شرح کے نفاذ کی معیار میں اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔