ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس‘ چیئرمین ایف بی آر کی تفصیلی بریفنگ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل 2015، ،فرسٹ ویمن بنک کے معاملات، ایڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے گھوسٹ پنشنرز کے معاملات پر رپورٹ اور اکائونٹنٹ جنرل آف پاکستان کیلئے قائمہ کمیٹی کی طرف سے 28اکتوبر2015کو دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر نثار محمد نے قائمہ کمیٹی کو انکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل2015پر تفصیلی بریفنگ دی۔ہائو س بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹیڈ کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ جو سفارشات قائمہ کمیٹی نے دی تھیں ان پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے ۔ہمارے پاس فنڈز کی کمی ہے 800ملین درکار ہونگے جس سے 5ہزار بیوائوں کو فنڈز فراہم کئے جائیں گے ۔ہمارا بورڈ مکمل ہو چکا ہے ۔