ایشیائی ترقیاتی بنک سے حاصل 400 ملین ڈالر پنجاب میں اصلاحات پر خرچ ہوئے: ترجمان محکمہ خزانہ
لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا کارکردگی میں بہتری کا پروگرام ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے 750 ملین ڈالر کا منصوبہ تھا جس کا آغاز پرویز الہی دور میں ہوا- ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے قرضہ کی کل رقم میں سے 407ملین ڈالر اصلاحات پر خرچ کئے جن میں سے 400ملین ڈالر پنجاب کے بجٹ کو بہتر بنانے کے لئے مختص کئے گئے -