کنویں کی صفائی کرتے ڈوب کرایک شخص ہلاک، بھائی سمیت 2 زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک کے قریب گندے پانی نکاس کے لئے کنواں صاف کرتے ہوئے محنت کش شان گہرے کنواں میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ اسے بچانے کے لئے بھائی اور ساتھی نے کوشش کی، وہ بھی گر گئے، جن کو لوگوں نے جدوجہد کر کے بچا لیا۔ ہربنس پورہ لاہور کا رہائشی 21 سالہ شان اپنے بھائی اشفاق اور ساتھی کے ہمراہ دو سا کو چوک کے قریب آبادی کے گندے پانی سے بھرے ہوئے کنواں صاف کرنے کے لئے شان کام کر رہا تھا جو گندے پانی کی پرانی دلدل میں پھسل گیا جسے بچانے کے لئے اسکے بھائی اور ساتھی نے کوشش کی مگر وہ سات فٹ گہری دلدل میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ رات گئے تک نعش نہ مل سکی۔