لاہور ہائیکورٹ کے مقدمات کا ریکارڈ ضائع ہونے سے متعلق خبر حقائق کے منافی ہے: ترجمان
لاہور (وقائع نگار خصوصی) مورخہ20 دسمبر کو بعض اخبارت میں شائع ہونے والی خبر کہ لاہور ہائی کورٹ کے آ ئی ٹی ماہرین ضائع شدہ ہزاروں مقدمات کا ڈیٹا ریکور کرنے میں ناکام۔ غلط اور حقائق کے منافی ہے۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ نیٹ ورکنگ کی خرابی ایک تکنیکی مسئلہ تھاجس پر قابو پا لیا گیا تھا اور مذکورہ خرابی کی وجہ سے کوئی بھی سابقہ ریکارڈ ضائع نہیں ہوا اور نہ ہی عدالت عالیہ کے کام میں خلل پڑا، تمام مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہے۔