• news

ہرجانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے:ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر کے قانونی نوٹس کا جواب دیدیا

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر کے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ہرجانے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ریحام خان کے سابق شوہر اعجازالرحمان نے اپنے قانونی نوٹس میں کہا تھا کہ ریحام خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں اْن پر گھریلو تشدد کے الزامات لگائے۔ اعجازالرحمان نے اپنی شہرت کو نقصان پہنچانے پر ریحام خان پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان سے تحریری معافی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔تاہم ریحام خان کے وکیل خرم ہاشمی نے اپنی موکلہ کی جانب سے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انٹرویو میں گھریلو تشدد سے متعلق ریحام خان کی بات چیت عمومی تھی اور اس میں اعجازالرحمان کی طرف اشارہ نہیں کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن