آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کا سربراہ بنانے کا فیصلہ، اعلان بے نظیر کی برسی پر ہو گا
لاہور (خبرنگار) بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کے یوتھ ونگ کا سربراہ مقرر کیا جا رہا ہے۔ اس بارے باقاعدہ اعلان بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو یہ ذمہ داری سونپنے کا مقصد نوجوانوں کو پارٹی کے معاملات میں فعال بنانا ہے۔