• news

سانحہ منیٰ کو 3 ماہ گزر جانے کے بعد بھی 4 پاکستانی تاحال لاپتہ

اسلام آباد (آن لائن) رواں برس سانحہ منیٰ کو 3 ماہ گزرنے کے بعد بھی 4 پاکستانی حاجی تاحال لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق رواں برس حج کے دوران پیش آنے والے منی حادثے کو 3 ماہ گزر گئے جس کے باوجود 4 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ حاجیوں میں فتح جنگ کی یاسمین بی بی، ملتان کی رخسانہ بی بی، کراچی کے رانا فرید اور لکی مروت کے شیر عالم شامل ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے چاروں حجاج کے رشتے داروں کے ڈی این کے نمونے سعودی عرب بھجوا دیئے ہیں۔ جن کی مدد سے ان حجاج کرام کے زندہ یا شہید ہونے کی تصدیق کی جاسکے گی۔ دوسری جانب دوسری جانب جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے امداد کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔ اب تک 146 میں سے صرف 23 پاکستانیوں کو امدادی چیک جاری کئے گئے ہیں جبکہ 123 شہداء کے ورثاء امدادی رقوم کے منتظر ہیں۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 50 شہدا کے لواحقین کو ادائیگی کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن