• news

پنجاب ، کامیاب بلدیاتی امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری، الیکشن کمشن کی آزاد جیتنے والوں کو 7روز میں کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا لیٹر پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) الیکشن کمشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الیکشن کمشن نے کہا کہ آزاد امیدوار 7 روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمشن نتائج کے نوٹیفکیشن جلد ویب سائٹ پر جاری کر دیگا۔دوسری طرف الیکشن کمشن نے پنجاب میں پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے آزاد امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ سات روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارکرکے پارٹی سربراہ کا اس حوالے سے لیٹر پیش کریں۔ منگل کو جاری ہونیوالے بیان کے مطابق پنجاب مقامی حکومت انتخابی قواعد 2013ء کے قاعدہ39 کے تحت کامیاب آزاد امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اگرکسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا چاہئیں توگزٹ نوٹیفکیشن کے سات روزمیں انہیں شامل ہونا ہوتا ہے چونکہ نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے اسلئے امیدواران سات روز میں اس حوالے سے بیانات جمع کرائیں۔ الیکشن کمشن نے کہا انتخابات کی عذرداریوں کی سماعت کیلئے ٹریبونل بھی بنا دیئے گئے ہیں جن سے شکایات کی صورت میں رجوع کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن