• news
  • image

کسٹم انٹیلی جنس نے 6 ماہ میں 50 کروڑ روپے سے زائد کا سمگل شدہ مال پکڑا

لاہور (خبر نگار) کسٹم انٹیلی جنس لاہور نے رواں مالی سال کے صرف 6 ماہ میں 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس سعود عمران کے احکامات پر ایڈیشنل کلکٹر رضوان صلابت کی نگرانی میں سپرنٹنڈنٹ رئوف فاروقی اور ان کی ٹیم نے 6 ماہ میں 23 لگژری سمگل شدہ کاریں قبضہ میں لیں جن میں بی ایم ڈبلیو، مرسیڈیز، V8، سگینس، مارک ایکس، پربوس، پریمیو کاریں شامل ہیں جبکہ دیگر سامان میں پاکستان کی تاریخ میں پکڑا گیا غیرملکی سگریٹوں، سگار، پائپ فلیورز اور بھارتی گٹکے اور پان ہر ایک کا سب سے بڑا ذخیرہ تھا جس کی مالیت 12 کروڑ روپے کے لگ بھگ تھی۔ اسکے علاوہ 490 کلو سمگل شدہ چائے، 61436 میٹر ریشمی غیرملکی کپڑا، 2767 ٹائرز، آٹو سپیئر پارٹس کی بڑی مقدار، گریس کے 125 ڈرم، ہزاروں موبائل فونز اور افغانستان میں امریکی فوج کے استعمال میں رہنے والے ایک ایک ہزار کلوواٹ کے 3 بڑے جنریٹر بھی شامل ہیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن