اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کی سماعت16 جنوری تک ملتوی‘فریقین طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس میں عدالت نے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین اور گواہان کو طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا مقدمے کی سماعت کے موقع پر خوب بن ٹھن کر لاہور کی سول عدالت پیش ہوئیں جہاں انہیں دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ اداکارہ میرا سیاہ کوٹ، سیاہ چشمہ پہن کر بلیک لیڈی کے بھیس میں پیشی کیلئے آئیں تو وکلا اپنے چیمبر چھوڑ کر اور پیشیوں پر آئے لوگ سماعتیں چھوڑ کر اداکارہ میرا کی ایک جھلک دیکھنے پہنچ گئے۔ عدالت پیشی کے دوران اداکارہ میرا کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کی موکلہ پر لگایا گیا الزام غلط ہے۔ نکاح نامہ ایک پبلک ڈاکومنٹ ہے جس کی یونین کونسل سے باآسانی تصدیق کرائی جاسکتی ہے۔اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نکاح نامہ 100 فیصد درست ہے ، اداکارہ نکاح پر نکاح کی مرتکب ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت 16 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے اداکارہ میرا، ان کے مبینہ پہلے شوہر عتیق الرحمن اور مقدمے کے گواہوں کو طلب کرلیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ نکاح نامہ جھوٹا اور جعلی ہے ، عتیق الرحمن سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے یہ سب کررہا ہے۔ یقین ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ سر تاپا سیاہ پوش ہیں مگر آپ کا پرس میچنگ نہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ میچنگ پرس بھول گئی، آپ برائون پرس کو کنٹراسٹ سمجھ