• news

بھکر: الطاف کے وارنٹ جاری، گرفتار کر کے 31 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنیکا حکم

بھکر (نامہ نگار) قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مجسٹریٹ دفعہ 30 ماجداللہ خان نے گرفتار کر کے 31 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تھانہ کلورکوٹ نے الطاف حسین کے خلاف درج ایف آئی آر کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے الطاف حسین وارنٹ گرفتار جاری کر دیئے۔ الطاف حسین کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر پر کلورکوٹ کے رہائشی بلال کھنڈیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن