فیفا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے آخر دم تک لڑوں گا:پلاٹینی
زیورخ (اے پی پی) معطلی کا شکار فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے نائب صدر اور یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی نے کہا ہے کہ فیفا ایتھکس کمیٹی کی طرف سے 8 سالہ پابندی زور دار جھٹکا ہے لیکن وہ فیفا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے آخر دم تک لڑیں گے۔