• news

گوجرانوالہ: اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق  

گوجرانوالہ + کامونکے (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ واہنڈو کے مقدمہ اقدام قتل میں ملوث ملزم امجد فاروق کو سنٹرل جیل سے تاریخ پیشی کے سلسلہ میں عدالت پیش کیا جانے لگا تو اس دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسکی حالت غیر ہو گئی طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا تاہم جیل انتظامیہ نے متوفی کی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق گوجرانوالہ جیل میں قید تھانہ واہنڈو کے علاقہ قلعہ راجکور کا ملزم 40 سالہ امجد فاروق نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہلاک ہو گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن