• news

فیڈرل لینڈ کمشن کو وزارت اطلاعات، اختیارات میں توسیع کی جائے: قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کو فیڈرل لینڈ کمشن کے چیف کمشنر میاں خالد کریم نے بتایا ہے کہ فیڈرل لینڈ کمیشن نے اپنے قیام سے لیکر اب تک 36 لاکھ 99 ہزار 496 ایکڑ رقبہ 5266 خاندانوں سے ضبط کیا، جس میں سے 3177496 ایکڑ رقبہ کسانوں کو دوبارہ الاٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار ایکڑ رقبے کے کیسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ ملک بھر میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ فیڈرل لینڈ کمشن کے پاس موجود ہے جس کی الاٹمنٹ ابھی تک نہیں کی گئی، فیڈرل لینڈ کمیشن ازخود کسی کو زمین الاٹ نہیں کرسکتی، زمینوں کی الاٹمنٹ صوبے کرتے ہیں۔ کمیٹی نے فیڈرل لینڈ کمیشن کو وزارت اطلاعات سے الگ کر کے متعلقہ کسی وزارت کے حوالے کرنے اور کمشن کو اختیارات میں توسیع کیلئے وزارت اطلاعات کو خط لکھنے کی سفارش کر دی۔ بدھ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین محمد اسلم بودلہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سمیت دیگر اراکین نے فیڈرل لینڈ کمشن کو وزارت اطلاعات کے ماتحت ہونے پر حیرت کا اظہار کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن