ساہیوال: قتل کے ایک مجرم کو پھانسی، شیخوپورہ کے بوٹا مسیح کو 29 دسمبرکو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا
ساہیوال + شیخوپورہ (نامہ نگاران) سینٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی عبدالمجید کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ چک 54/12-L میں 2001ء کو ملزم عبدالمجید نے زمین کے تنازعہ پر دو رشتہ داروں محمد علی اور وسیم علی کو قتل کردیا تھا۔ پھانسی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کردی گئی۔ دوسری طرف شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق قتل کے مجرم بوٹا مسیح کو 29 دسمبر کو پھانسی دی جائے گی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ محمد اکمل خان نے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے۔ بوٹا مسیح کا تعلق گائوں مارٹن پور سے ہے۔ بوٹا مسیح کو اس کی خواہش پر اب ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے، اس نے خواہش ظاہر کی تھی کہ مجھے فیصل آباد کی جیل میں پھانسی دی جائے جہاں پر میرا غریب خاندان منتقل ہو چکا ہے اور ان کے پاس میانوالی آنے جانے کے اخراجات کی رقم نہ ہے۔