• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چودھری کبیر کی بطور ایم ڈی پاکستان ٹورازم تعیناتی کالعدم قرار دیدی

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چودھری کبیر کی بطور ایم ڈی پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔ کیس کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے کی۔

ایم ڈی پی ٹی ڈی سی تقرری کے خلاف شہری چودھری تنویر کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ چودھری کبیر کی پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کے طور پر تعیناتی پیپرا رولز کی خلاف ورزی ہے اس تقرری کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔ عدالت عالیہ نے چودھری کبیر کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ہفتے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن