• news

شام :داش کے 3 خودکش حملے11 جنگجو ہلاک :دہشتگرد تنظیموں کے فروغ میں بشارالاسد کا کردار ہے :شاہ سلمان

دمشق،ریاض (نیوزایجنسیاں، اے پی پی، این این آئی) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر سے 29نومبر تک روس کے طیاروں نے شام میں 25 فضائی حملے کئے، 200 شہری مارے گئے، انسانی حقوق کے گروپ نے دعویٰ کیا ہے شامی فورسز نے موداصیت کے علاقے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کررہی ہے، 5افراد مارے گئے، ایمنسٹی کے ترجمان نے کہا روس کے بعض حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ دوسری طرف شہر دیرایزور میں داعش کے 3خود کش کار بم دھماکوں میں حکومتی حامی ملیشیا کے 11ارکان ہلاک ہو گئے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے داعش کے پھلنے پھولنے میں بشار الاسد ملوث ہیں، عبوری حکومت بنائی جائے، سالانہ خطاب میں کہا شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔ اقتصادی ترقی اور ملکی سلامتی انکی حکومت کی اوّلین ترجیحات ہیں،کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ ترقی کو مہمیز دینے کیلئے کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن