تحریک انصاف فرانس کی سابق تنظیم کی مدت ختم ہونے پر کارکنوں کا یوم تشکر مٹھائی تقسیم ، وائٹ پیپر جاری
پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) تحریک انصاف فرانس کے کارکنوں نے سابق الیکٹڈ باڈی کی مدت ختم ہونے پر ہنگامی میٹنگ کال کی اور یوم تشکر منایا اور مٹھائی تقسیم کی ، کارکنوں کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال میں الیکٹڈ پینل نے تحریک انصاف فرانس کا بیڑاہی غرق کر کے رکھ دیا ہے، پورا سال ممبر سازی کی نہ ہی تحریک انصاف فرانس کو مضبوط کرنے کیلئے کوئی کام کیا بلکہ انکے غلط روپوں سے پرانے تمام نظریاتی و مخلص کارکن پارٹی سرگرمیوں سے پیچھے ہٹ چکے تھے۔