• news

جشن میلادالنبیؐ، چنیوٹ میں 63 من گوجرانوالہ 3 سو‘حافظ آباد میں563 پائونڈ وزنی کیک کاٹے گئے، ملتان میں 70 من حلوہ تقسیم

چنیوٹ + گوجرانوالہ + ملتان+ حافظ آباد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی + اے پی پی+ نمائندہ نوائے وقت ) چنیوٹ میں آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہرویہ وادی عزیز شریف درمیان دو پل دریائے چناب میں جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر دنیا کا سب سے کا بڑا63 من وزنی میلاد کیک کاٹا گیا، سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب الٰہی نے تہجد کے وقت کیک کاٹ کر میلاد النبیؐ کی تقریبات کا آغاز کیا ۔جشن میلاد النبی ؐمیں سکھ اور مسیحی کمیونٹی کے رہنمائوں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور حضور ؐ کو خراج عقیدت پیش کیا۔گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹائون میں صنعتکار رئیس مجددی کی جانب سے 300پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔ ملتان کے علاقہ میں نوید فرید نے 150 من وزنی دیگ میں 70 من حلوہ تیار کر کے عاشقان رسول میں تقسیم کیا گیا۔حافظ آباد میں جماعت اہلسنت کے زیراہتمام 563 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹ گیا۔ تقریب میں سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن