دہشت گردی کے خلاف ایران کے کردارکو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: سرتاج عزیز
اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ 34 ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد میں ایران کی غیرموجودگی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ایرانی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف بہت موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ ایران دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان ہر معاملے میں گہرا تعاون کر رہے ہیں۔