• news

شام میں غیر ملکی فوجی مداخلت بشار الاسد کا تختہ الٹنے کی کوشش کے خلاف ہیں: پاکستانی سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات سینٹ کی خارجہ اْمور کمیٹی کے سامنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے خارجہ سیکرٹری اعزاز چوہدری نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان شام میں غیر ملکی افواج کی مداخلت کے بھی خلاف ہے اور عرب جمہوریہ شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ اس موقع پر شامی بحران کا پْر امن حل تلاش کرنے کی ضرورت کے حوالے سے پاکستانی موقف کا بھی اعادہ کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن