• news

صدر ممنون کی قومی سیرت کانفرنس میں عدم شرکت پر مندوبین کے گلے شکوے

اسلام آباد (آئی این پی) 12 ربیع الاول کو یوم ولادت رسول اکرم ؐ کے موقع پر وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے منعقدہ قومی سیرت کانفرنس میں صدر مملکت ممنون حسین کی عدم شرکت پر جناح کنونشن سنٹر میں گلے شکوے اور چہ میگوئیاں ہوتی رہیں، بعض مقررین اور مندوبین نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم دیوالی، ہولی اور کرسمس کی تقاریب میں تو شریک ہوئے ہیں مگر میلاد النبیؐ کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ مندوبین نے صدر مملکت اور وزیراعظم کی کمی کو شدت سے محسوس کیا۔

ای پیپر-دی نیشن