• news

باکسنگ ڈے ٹیسٹ:عثمان خواجہ ‘جوبرنز کی سنچریاں ‘آسٹریلیا کے 3وکٹوں پر345رنز

میلبورن(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز عثمان خواجہ اور جو برنز کی بہترین بلے بازی کی مدد سے تین وکٹوں پر 345 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کے کپتان سٹیوستمھ 32 اور ایڈم ووگس 10 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ڈیوڈ وارنر 29 کے مجوعی سکور پر جارحانہ 23 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔دوسری وکٹ کی شراکت میں جو برنز اور زخموں سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس آنے والے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کو 258 رنز کی شراکت قائم کرکے سکور 287 رنز تک پہنچایا۔برنس 128 رنز بنانے کے بعد جیروم ٹیلر کی گیند پر مارلن سیموئلز کے ہاتھوں آو¿ٹ ہوگئے۔عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے پہلے روز آو¿ٹ ہونے والے تیسرے اور آخری بلے باز تھے جنھوں نے شاندار 144 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور 328 رنز تک پہنچایا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے 2 اور بریتھویٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 سنچریاں سکور کرنے والا پہلا ملک بن گیاہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 137 سالہ تاریخ میں آسٹریلیا پہلی ٹیم بن گئی ہے جس کے بلے بازوں کی جانب سے مجموعی 1 ہزار سنچریاں اسکور کر لی گئی ہیں۔ انگلینڈ 964 سنچریوں کیساتھ دوسرے، بھارت 688 سنچریوں کیساتھ تیسرے جبکہ پاکستان 543 سنچریوں کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن