ڈربن ٹیسٹ: انگلینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 179رنزبنا لئے
ڈربن (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کے باعث متا ثر‘ انگلینڈ نے 4وکٹوں پر 179رنز بنائے تھے ،کمپٹون63، سٹوکس 5رنز پر ناٹ آﺅٹ کریز پر موجود ہیں ، ڈیل سٹین نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ ڈربن ٹیسٹ میچ میں مسلسل بارش کے باعث کھیل مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکا جب گراﺅنڈ کھیلنے کے قابل ہوا تو ساﺅتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔12کے مجموعی سکور پر 2ٹاپ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے کپتان الیسٹر کک بغیر کوئی رنز بنائے سٹین کی بال پر ایلگر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے جبکہ ہالز 10رنز بنا کر سٹین کا ہی شکار بنے ۔ اس کے بعد کمپٹون اور جے روٹ نے اننگز کو آگے بڑھایا مگر 49کے مجموعی سکور پر روٹ بھی 24رنز بنا کر چلتے بنے اس کے بعد ٹیلر نے کمپٹون سے مل کر سکور کو آگے بڑھایا اور مجموعی سکور 174رنز پر پہنچا دیا جب ٹیلر ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 70رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے اس کے بعد سٹوکس کھیلنے کیلئے آئے اور مجموعی سکور میں صرف 5رنز کا ہی اضافہ کیا تھا کہ خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا بعد ازاں امپائرز اور آفیشلز کے مشترکہ فیصلے کے بعد پہلے دن کا کھیل ختم کردیا گیا ۔ انگلینڈ نے 65.1اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنائے کمپٹون 63اور سٹوکس 5رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے 3جبکہ پیڈٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔