پاکستان ہاکی کو عروج نہ دے سکے تو الگ ہو جائیں گے : خالد کھوکھر
کراچی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فےڈرےشن کے صدر برےگےڈئر (ر) خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے آگئے آئے ہےں اگر ہم اچھے کام نہ کر سکے تو خود ہی خاموشی سے الگ ہو جائےں گے، ماضی کی غلطےوں کو نہےں دہرائیں گے ،اگر پاکستان ہاکی کو عروج نہےں دے سکے تو خاموشی سے الگ ہو جائےں گے ،ہاکی پلےئرز کے پول کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے کراچی مےںپاکستان ہاکی فےڈرےشن ( پی اےچ اےف) کی کانگرےس کے اجلاس کے بعد پرےس برےفنگ مےں کےا ،اس موقع پر پی اےچ اےف کے سےکرےٹری اولمپئن شہہباز احمد ،خازن اخلاق عثمانی اور دےگر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم لانگ ،مڈ ٹر م اور شاٹ ٹر م پلان لا رہے ہےں ،آئندہ سال اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ مےں پاکستان کی ٹےم شرکت کرے گی جبکہ اس کے علاوہ بھی انٹر نےشنل اےونٹس مےں قومی ٹےم جائے گی اس کے لئے آئی اےچ اےف کے صدر کا پاکستان آنا ہمارے لئے بہت فائدہ مند رہا ان کی کوشش سے ہی پاکستان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ مےں شامل ہوا ۔ پی اےچ اےف نے ٹےکنےکل ،کمرشل ،اکےڈمےز اور مےڈےا ڈائرکٹورےٹ کے انتخاب کا بھی فےصلہ کےا ہے تاکہ کام مےں تےزی آئے اور اہل لوگ اپنے اپنے شعبہ مےں کام کر سکےں ۔ ہمےں فوری طور پر پےسوں کی ضرورت نہےںاور جب ہمےں پےسے چاہئے ہونگے ہم حکومت سے لے لےں گے جنوری کے آخر مےں ہم باقاعدہ سمری بناکر حکومت کو بھیجیں گے ۔کانگرےس مےں سےکرٹری اولمپئن شہباز احمد نے اعتماد کا ووٹ لےا ہے جبکہ اخلا ق عثمانی کو متقفہ طور پر پی اےچ اےف کا خازن نامزد کر لےا گےا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے کانگرےس مےں اپنے مطلب کی کوئی آئنی ترمےم نہےں کی بلکہ اےک کمےٹی بنادی ہے جو آئندہ کسی بھی آئےنی ترمےم ےا کسی اور معاملے کا جائزہ لے کر پی اےچ اےف کی اےگزےکٹو کونسل کے سامنے پےش کریگی تاکہ اےک سسٹم بن سکے اور آئندہ قومی ہاکی مےں آنے والوں کو کوئی مسئلہ درپےش نہ ہو ۔ اولمپئن شہباز احمد سےنئر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی ٹےم نومبر مےں آسٹرےلےا مےں ٹورنامنٹ کھےلے گی جسے وہی سپانسر بھی کرے گی ۔ فائےو اے سائیڈ ہاکی پر بھی ہمارا فوکس ہے اس کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ وےمنز ونگ سے متعلق بھی پالےسی ترتےب دی جائے گی اور آئی اےچ اےف کی پالےسی کو فالو کرنے کی کوشش کرےں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاکی لےگ کے لئے بھی ابتدائی منصوبی بندی کی جا رہی ہے اور اس پر بھی آئی اےچ اےف ہمارے ساتھ ہے۔