• news

صوابی: 2 افراد کی بوری بند نعشیں برآمد

صوابی(آن لائن ) صوابی کے علاقہ تھانہ کالو خان کی حدود میں دو نامعلوم افراد کی ذبح شدہ بوری بند نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ کالو خان پولیس نے نعشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلعی ہسپتال صوابی منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر گاﺅں کالو خان میں واقع کھیتوں سے پولیس نے دو بوری بند نعشیں بر آمد کیں جنہیں نامعلوم ملزمان نے ذبح کر کے بوری میں بند کیا تھا اور لاشوں کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مقتولین کے ورثا کی تلاش شروع کردی ہے۔ نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

نعشیں برآمد

ای پیپر-دی نیشن