لودھراں الیکشن سے سب کی آنکھیں کھل گئیں، عمران مستقبل کے وزیراعظم ہوں گے: پرویز خٹک
پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ لودھراں میںپی ٹی آئی کی کامیابی سے سب کی آنکھیں کھل گئی ہیں، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے اور پی ٹی آئی کے قائد عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہوںگے۔ قوم فرسودہ سیاست سے تنگ آچکی ہے، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں نظام کی تبدیلی کا جووعدہ کیاتھا اس پر من وعن عمل پیرا ہے اور بڑی حدتک اداروں میں تبدیلی آچکی ہے۔ میں پہلے بھی پروٹوکول کے چکر میں نہیں پڑا اور نہ میرے لئے کوئی روڈ بلاک ہوئی آئندہ وزیر اعظم نوازشریف سمیت کسی بھی بڑی شخصیت کیلئے سیکورٹی فراہم کریں گے لیکن سڑکیں بلاک نہیںہوںگی۔ اس ملک سے وی آئی پی کلچر ختم ہونا چاہیے، ہم کوئی آسمان سے نہیں اترے، وہ کام ہر گز نہیں کریںگے جس سے عوام کوتکلیف ہو۔وہ نوشہر ہ کے تفصیلی دورہ کے موقع پر ملنگ بابا خوڑ میں مدرسہ عبیدیہ انوریہ میں تقسیم اسناد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ نئے احکامات کے تحت میں اعلان کرتاہوں کہ ٓائندہ خیبرپی کے کے دورے پر وزیر اعظم نواز شریف اور کسی بھی اہم شخصیت کیلئے کوئی روڈ بلا ک نہیںہوگا تا ہم ان کو سیکورٹی فراہم کی جائیگی ،ہماری حکومت نے ایزی لوڈ کلچر ختم کردیا سابقہ حکمرانوںنے غریب عوام کو دونوں ہاتھوںسے لوٹا ،تقریوں اور تبادلوں کے عوض بھاری رقوم لیتے رہے ۔