روس نے بشار الاسد کے حوالے سے مؤقف نہ بدلہ تو داعش کے بارے میں معلومات کا تبادلہ نہیں کرینگے: امریکہ
واشنگٹن (اے پی پی)امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے بشار الاسد کے حوالے سے اپنا موقف تبدیل نہ کیا تو وہ داعش کے بارے میں معلومات کا تبادلہ نہیں کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار امریکی وزارت دفاع کی ترجمان میشل بلڈانسا نے سپتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے روسی جنرل اسٹاف کے نمائندے لیفٹیننٹ جنرل سرگئی رودسکوئی نے کہا تھا کہ روس امریکہ کی زیر قیادت اتحاد کو شام میں داعش کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔